خلیج اردو
15 جون 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں کرونا وائرس کے انسداد کیلئے پروٹوکول کے طور جاری ہونے والے گرین پاس کا آج سے اطلاق ہوگا۔ رہائشیوں اور سیاحوں کو الحوسن اپلیکیشن پر اپنا گرین پاس دیکھانا ہوگا اگر وہ عوامی مقامات پر جانا چاہتے ہوں۔
یہ پاس تب ایکٹیو ہوتا ہے جب کوئی رہائشی یا سیاح پی سی آر کا نیگیٹیو ٹیسٹ ہو لیکن اس حوالے سے اس کے دورانیے کا دارومدار ویکسینشن کے اسٹیٹس پر ہے۔ ذیل میں گرین پاس سے متعلق تمام سوالات اور ان کے جوابات موجود ہیں۔
گرین پاس کیا ہے؟
گرین پاس تین رنگوں کا کوڈ ہے جو الحوسن اپلیکیشن پر ویکسینش اور پی سی آر کے اسٹیٹس سے متعلق بتاتا ہے۔ دیگر دو رنگوں میں خاکی کلر اور سرخ رنگ موجود ہے جو بالترتیت بتاتا ہے کہ آپ کے ٹیسٹ کی معیاد ختم ہوئی ہے اور آپ کے پی سی آر ٹیسٹ کا مثبت آیا ہے۔
مجھے گرین پاس کی کہاں کہاں ضرورت ہوگی؟
شاپنگ مالز ، بڑے سپر مارکیٹ ، جیم خانہ ، ہوٹلز اور عوامی پارک اور بیچز میں سہولیات ، نجی سویمنگ پول ، تفریخی مراکز ، سینما حال ، عجائب گھر اور کیفے میں داخلے کیلئے گرین پاس کی ضرورت ہوگی۔
میں کیسے اپنا گرین پاس ایکٹیو کر سکتا ہوں؟ کیا یہ صرف ویکسین کرانے والوں کیلئے ایکٹیو کیا جا سکتا ہے؟
گرین پاس ہر اس شخص کیلئے ایکٹیویٹ ہو سکتا ہے ۔ یہاں تک کہ جنہوں نے ویکسین کی ایک خوراک بھی نہ لگوائی ہو۔ یہ اسٹیٹیس تب گرین ہوتا ہے جب آپ کا کرونا پی سی آر ٹیسٹ منفی ہو لیکن اس کا انحصارآپ کے کرونا ویکسینشن اسٹیٹس پر ہوتا ہے۔
گرین پاس کی معیاد کیا ہے؟
گرین پاس کا انحصار اس پر ہے کہ آپ کس کیٹگری سے تعلق رکھتے ہوں۔ ذیل میں 6 کیٹگریز دیئے گئے ہیں۔
اگر آپ نے کرونا وائرس کی دونوں خوراکیں لیں ہوں اور آپ کی دوسری خوراک 28 دن پہلے کی ہواور آپ کا کرونا پی سی آر ٹیسٹ منفی آئے تو اس کی معیاد 30 دنوں کیلئے ہوتی ہے۔
اگر آُ نے کرونا کی ویکسین لگوائی ہے اور 28 دن گزرے نہیں ہیں اور آپ کا کرونا پی سی آر ٹیسٹ منفی آجائے تو آپ کے الحوسن اپلیکیشن پر معیار 14 دنوں کی ہوگی۔
اگر آُ نے صرف ایک کرونا خوراک لی ہو اور آُ کا کرونا پی سی آر ٹیسٹ منفی آجائے تو آپ کا الحوسن اپلیکیشن 7 دنوں کیلئے گرین ہوگا۔
اگر آپ کرونا وائرس کی دوسری خوراک لگوانے میں تاخیر کر گئے ہیں اور 48 دنوں کی تاخیر کر گئے ہیں تو آپ کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر گرین اسٹیٹس 7 دنوں کیلئے ہوگا۔
آپ ویکسین کیلئے الیجبل ہیں لیکن آپ نے کسی بھی طرح کا کوئی ڈوز وصول نہیں کیا تو آپ کا آپ کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آںے پر صرف تین دنوں کیلئے اسٹیٹس گرین ہوگا۔
سیاح کیسے گرین پاس کو ایکٹیو کر سکتے ہیں؟
سیاح اپنے یونیفائیڈ شناخت نمبر (UID) کے ساتھ الہوسن کیلئے اندراج کرسکتے ہیں ۔ اسے حکام متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے والے شخص کی شناخت کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
Source : Khaleej Times







