متحدہ عرب امارات

ماریشیس : ایک ہفتے کیلئے بین الاقوامی فلائٹس منسوخ کر دی گئی

خلیج اردو
07 جنوری 2021
دبئی : ماریشیس نے اندرون ملک جانے والی تمام بین الاقوامی پروازوں کو ایک ہفتے کیلئے معطل کردیا ہے ، یہ فیصلہ 6 مقامی کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا تھا۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے انسداد کیلئے بنی قومی ہائی پاور کمیٹی نے 6 مارچ 2021 سے ایک ہفتے کیلئے ماریشس میں سفری پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ، بین الاقوامی پروازیں 15 مارچ تک منسوخ رہیں گی۔

اس دورانیے میں ایئر ماریشیس نے کہا ہے مسافر ماریشیس سے بیرون ملک سفر تو کر سکیں گے لیکن کسی بھی مسافر کو بیرون ملک سفر سے ملک کے اندر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

ماریشس کے وزیر صحت کیلیش جگوتپال نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ لوگوں کو قرنطینہ میں رکھنے کیلئے جگہ خالی کرنے کیلئے لیا گیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق پروازوں کی معطلی وزارت کو وقت فراہم کرے گی کہ وہ آبادی کے ایک بڑے حصے کو ویکسینش فراہم کرے۔

جزیرے نما ایک ملک میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ افراد کیلئے ویکسینشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد ملک گیر کرونا ویکسینشن عمل کا آغاز کیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button