متحدہ عرب امارات

شارجہ میں ڈیزرٹ سفاری دوبارہ سے بحال، تاہم درج ذیل قوانین پر عمل کرنا لازمی قرار

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ میں ڈیزرٹ سفاری اور کواڈ رائڈنگ سمیت دیگر سرگرمیاں سخت کورونا ایس او پیز کے تحت دوبارہ سے بحال کر دی گئیں۔

شارجہ کی کامرس اینڈ ٹورازم ڈویلمپنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے جو ٹور آپریٹرز کو ہر حال میں نافذ کرنی ہوں گیں۔

  • قوانین کے مطابق جن افراد کو کوئی متعددی بیماری یا سانس کی کوئی بیماری لاحق ہے انہیں سحرا میں سیاحت سے پرہیز کرنا چاہیے۔
  • اس کے علاوہ حکام کی جانب سے گائیڈ لائن میں واضح کیا گیا ہے کہ حفظان صحت اور سٹیرلائزیشن کے اعلی معیار پر کیا جانا چاہیے۔
  • ڈرائیوروں اور مسافروں کا بخار چیک کیا جائے اور انسپیکشن کیا جائے۔
  • گاڑیوں کے اندر کھانے پینے کی اشیاء کی اجازت نہیں ہوگی۔
  • اور ہر گاڑی میں حفاظتی تدابیر پر مشتمل ہدایت نامہ مہیا کیا جائےگا۔

اس کے علاوہ کچھ اہم قوانین درج ذیل ہیں:

  • ٹور کمپینوں کے استقبالیہ کے ٹیبل پر شیشہ لگا کر یا پلاسٹک کی شیٹ لگا کر دو حصوں میں تقسیم کیا جائے، اور چھوٹا سے راستہ رقم وصول کرنے کے لیے رکھا جائے۔
  • سائن بورڈ آویزاں کیے جانے چاہیں جو مسافروں کو ہجوم کی شکل اختیار سے باز رہنے کی ہدایت کریں۔
  • ٹور آپریٹرز کو ریزوریشن سسٹم مہیا کرنا ہوگا جس سے ہیلتھ اتھارٹیز کے لیے معلومات حاصل کرنا اور ٹریس کرنا آسان ہوگا۔ اس میں ٹور کی تفصیل، وقت، تاریخ اور رابطہ نمبر شامل ہیں۔

شارجہ کے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین کا اس موقعے پر کہنا تھا یہ فیصلہ "شارجہ میں تمام سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ایک اگلا قدم ہے”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ تمام متعلقین کے تعاؤن اور کورونا ایس او پیر پر عمل درآمد کی وجہ سے ہم پر اعتماد ہیں کہ ہم جلد سیاحت کی بحالی کی دوسرے مرحلے میں داخل ہوجائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button