متحدہ عرب امارات

دن رات کی محنت رنگ لے آئی ، مہینوں بعد ایک دن میں سب سے کم کرونا کیسز رپورٹ ہوئے

خلیج اردو
16 مئی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں آج سولہ مئی کو اتوار کے دن 1251 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ 5 مہینوں سے کم کیسز سامنے آئے ہیں جو سامنے آنے والے سب سے کم کیسز ہیں۔ یہ تیسرا دن ہے جب کرونا کیسز کی تعداد کم رہی ہے۔

اس مہینے کرونا کیسز میں بہترین کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج 1251 نئے کیسز آئے ہیں جبکہ 1222 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ دو افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں کرونا سے شرح اموات عالمی شرح کے 2.1 فیصد کے مقابلے میں انتہائی کم یعنی 0.3 فیصد ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ان کم تعداد کا مطلب ہے کہ متحدہ عرب امارات ہرڈ ایمونٹی کو حاصل کرنے کے قریب ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button