متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کی وباء موسمی بیماری بن سکتی ہے ، اقوام متحدہ

خلیج اردو
18 مارچ 2021
نیویارک : جمعرات کے روز اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کسی موسمی بیماری میں تبدیل ہو سکتا ہے تاہم اقوام متحدہ نے محتاط رہنے کا کہتے ہوئے کہا کہ محض موسمیاتی عوامل پر مبنی وبائی امراض سے متعلق اقدامات میں نرمی لائی جائے گی۔

چین میں کرونا وائرس کی پہلی مرتبہ منظرعام پر آنے کے ایک سال سے بھی زیادہ عرصے بعد بھی اس بیماری کے پھیلاؤ کے بہت سے پراسرار جس نے دنیا بھر میں تقریبا 2. 2.7 ملین افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔

اپنی پہلی جامع رپورٹ میں ایک ماہر ٹیم نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر موسمیاتی اور ہوا کے معیار کے ممکنہ امور کا جائزہ لے کر ان رازوں میں سے کسی ایک پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے جس کو مدنظر رکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ اس وباء کا موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ گہرہ تعلق ہے۔

اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم کی تشکیل کردہ 16 رکنی ٹیم نے نشاندہی کی ہے کہ سانس سے وائرل بیماریاں اکثر موسمی ہوتے ہیں ، خاص طور پر موسم خزاں میں انفلوئنزا اور سردی سے کرونا وائرس سردی کی وجہ سے پھیلتا ہے۔

اقوام متحدہ نے اس بیان میں کہا ہے کہ اگر کرونا وائرس کئی سالون تک رہتا ہے تو یہ کسی حد تک یہ موسمی بیماری بن جائے گی۔ ماڈلنگ کے مطالعے سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی بیماری کا باعث بننے والے وائرس سارس کووی 2 کی منتقلی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ موسمی بن سکتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button