
خلیج اردو: امارات کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال کے طریقہ تدریس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، کیونکہ اس فیصلے کا انحصار "صحت کے حالات” پر ہوگا۔
ایک بیان میں ، وزارت تعلیم نے مزید کہا کہ یہ بتانا مشکل ہے کہ تدریس کیلئے کس طریقے کو نافذ کیا جائے گا لیکن فیصلہ لازما طلباء اور تعلیمی عملہ دونوں کے مفاد میں ہی کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات فی الحال درس و تدریس کیلئے ہائبرڈ ماڈل پر عمل پیرا ہے جو فاصلاتی تعلیم اور انفرادی حیثیت کی دونوں جماعتوں سے منسلک ہے۔







