متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس : متحدہ عرب امارات میں جہاں ضروری ہو وہاں ماسک نہ پہننے پر جرمانہ کیا جائے گا

خلیج اردو
09اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں اٹھارہ مہینے پہلے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا جس میں 22 ستمبر کے دن بدھ کے روز نرمی کی گئی تھی۔

حکام نے چھ مختلف عوامی مقامات اور ایسے واقعات کی نشاندہی کی ہے جہاں ماسک پہننا لازمی نہیں ہیں۔

ان میں عوامی مقامات پر ورزش کرتے وقت ، ایک ہی گھر کے افراد اپنی نجی گاڑیوں میں سفر کے وقت ، ساحل سمندر اور سوئمنگ پول میں ، بند جگہوں پر اکیلے سیلون یا بیوٹی سینٹرز اور طبی مراکز میں نرمی کی گئی ہے۔

تاہم ماسک کا لازمی پہننے کے رولز متحدہ عرب امارات میں دیگر تمام عوامی مقامات پر اب بھی لاگو ہے۔

جو لوگ ان جگہوں پر ماسک نہیں پہنتے جہاں یہ لازمی ہے ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات میں حکام کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری کردہ جرمانے کی تازہ ترین فہرست کے مطابق اس جرم کا جرمانہ 3 ہزار درہم ہے۔

اضافی طور پر عوام کو دو میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہے۔

ماسک کے قواعد میں نرمی متحدہ عرب امارات میں کیے گئے نئے اعلانات کا حصہ ہے کیونکہ روزانہ کے کیسز میں کمی آئی ہے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ کرونا وائرس کے کیسز میں اس سال جنوری کے مقابلے میں اگست میں 62 فیصد کمی آئی ہے۔ روزانہ کیسز اس مہینے میں 300 کے قریب رہے ہیں۔

یومیہ کیسز کی کم تعداد اور ویکسینیشن کی زیادہ شرح نے متحدہ عرب امارات کو کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے متعارف کرائے گئے سخت حفاظتی اقدامات کو آسان بنانے میں مدد کی ہے۔

متحدہ عرب امارات ہرڈ ایمونٹی کے بالکل قریب ہے۔ ملک میں کم از کم 92 فیصد سے زیادہ باشندوں کو کرونا ویکسین کی کم از کم ایک جبکہ 81 فیصد سے زیادہ آبادی کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں شاپنگ مالز ، سینما گھروں اور کھانے پینے کی اشیاء کی صلاحیت گزشتہ ماہ 80 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ ہوٹل پوری صلاحیت پر کام کر رہے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button