خلیج اردو
15 جون 2021
ابوظبہی : پاکستان کی تازہ ترین ایکنامک سروے کے مطابق 53676 پاکستانی اس سال متحدہ عرب امارات میں 2020 میں ملازمت کیلئے گئے تھے ۔
سب سے زیادہ تعداد میں پاکستانی سعودی عرب ملازمت کیلئے گئے تھے جن کی تعداد 136339 ہے جبکہ تیسرے نمبر پر اومان کیلئے 10336 پاکستانیوں نے ایمگریشن کی۔
سروے کے مطابق گزشتہ سال 11.4 ملین پاکستانی روزگار کیلئے ملک سے باہر گئے تھے جن میں زیادہ تعداد خلیجی ممالک میں جانے والوں کی ہے۔ 66 ممالک میں پاکستانی گئے تھے۔
اس وقت پاکستانیوں کی سب سے بڑی تعداد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بسلسلہ روزگار موجود ہیں۔
پاکستان کی وزارت برائے سمندرپار پاکستانیوں کے ایک بیان کے مطابق پاکستان بنگلادیش اور بھارت کے مقابلے میں زیادہ افرادی قوت بیرون ملک بھجوانے والا ملک ہے۔
ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 2020 میں 224،705 تھی ، بنگلہ دیش سے 217،699 اور گذشتہ سال بھارت سے 94،145 تھی،
Source : Khaleej Times







