متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پردیسیوں کیلئے بری خبر ، عید سے پہلے فضائی سفر ہو گا مہنگا ، کرایوں میں پچاس فیصد تک کا اضافہ متوقع

خلیج اردو
02 مئی 2021
دبئی : پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بری خبر ہے کہ ان کیلئے کرایوں میں پچاس فیصد تک کا اضافہ ممکن ہے۔ ایسے میں جب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے فضائی پروازوں کو 50 فیصد صلاحیت پر چلایا جائے گا ، تو کرایوں میں اضافہ بھی دوگنا ہوسکتا ہے۔

خلیج ٹائمز نے ایئرلائن ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ عید سے پہلے کرایوں میں پچاس فیصد تک کا اضافہ ممکن ہے کیونکہ این سی او سی نے 5 مئی سے 20 مئی تک کیلئے فضائی پروازوں کو انتہائی محدود کیا ہوا ہے۔

گزشتہ روز این سی او سی نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ پاکستان فضائی پروازوں کو 20 فیصد تک کی صلاحیت پر محدود کرے گا۔

اس فیصلے سے غیرملکی ایئرلائنز کا زیادہ نقصان ہوگا۔ کیونکہ ان ایئرلائن کے صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد پاکستان آنے والے مسافروں پرط مشتمل ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا ہے کہ این سی او سی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کریں گے۔ ہم اپنے صلاحیت کو اس فیصلے کی روشنی میں محدود کریں گے۔

کرایوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ایسا کوئی ارادہ نہیں کہ کرایوں میں اضافہ کیا جائے تاہم مختلف فلائٹس کو ایک دوسرے میں ضم کیا جائے گا۔

دیگر نجی ایئرلائنز کے حوالے سے خلیج ٹائمز نے لکھا ہے کہ ان کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایسا کہنا قبل از وقت ہے کہ کرایوں میں اضافہ ہوگا لیکن یہ ظاہری طور پر لگ رہا ہے کہ صلاحیت میں کمی سے آنے والا خسارہ کمپنی اکیلے برداشت کرے۔

ایسے میں جب پراوازوں کی صلاحیت میں کمی لائی جائے گی تو کرایوں میں اضافے کا عین امکان موجود ہے۔

مسافروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ سفر سے 72 گھنٹے پہلے کرونا وائرس کا اپنا کیا ہوا ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کریں۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button