خلیج اردو آن لائن:
اتصلات نے یو اے ای کی وزارت صحت کے اشتراک کے ساتھ متحدہ عرب امارات بھر میں اپنے اہل ملازمین کو مفت کورونا ویکسین لگانے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا۔
ویکسین مہم کا آغاز بدھ کے روز ابوظہبی میں اتصلات کے ہیڈکوارٹرز میں کیا گیا۔
ہیڈکوارٹر کی بلڈنگ اے میں ملازمین کو ویکسین لگانے کے لیے ایک اسٹیشن قائم کیا گیا تھا۔
اتصلات کا یہ اقدام یو اے ای کے منصوبے کے مطابق ہے جس میں یو اے ای مارچ کے آخر تک 50 فیصد سے زائد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اتصلات میں چینی کمپنی سینوفارم کی تیار کردہ ویکسین لگا رہا ہے، جوکہ سلیکٹڈ ملازمین کو بلکل مفت لگائی جائے گی۔
تاہم، ہر کسی کے لیے ویکسین لگوانا لازم نہیں ہے لیکن کمپنی نے اپنے ملازمین سے ویکسین لگوانے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ خود اور انکے خاندان کے افراد محفوظ ہو سکیں۔
اس مہم کے آغاز کے بعد ابتک 2500 سے زائد ملازمین نے ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے۔
Source: Khaleej Times







