خلیج اردو آن لائن:
عجمان میں حکام کی جانب ایک بڑی چھاپہ مار کاروائی کے دوران پرنٹرز کی جعلی سیاہی بنانے والے ایک کریمنل رنگ کو ختم کیا گیا ہے۔
اس سال جنوری میں مقامی حکام نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر ایچ پی پرنٹرر کی 72 ہزار جعلی کارٹریج (سیاہی) قضبے لے لیں، یہ کارٹریج ایک کریمنل نیٹ ورک کی جانب سے تیار کی جا رہی تھیں۔ اس سے پہلے نومبر اور دسمبر میں بھی ایسے ہی کامیاب چھاپے مارے گئے تھے۔
پرنٹرن بنانے والی کمپنی ایچ پی کے مشرق وسطی کے مینجنگ ڈائریکٹر اور نائب صدر وشنو تایمنی کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” اپنے صارفین کو نا سمجھی میں جعلی مصنوعات خریدنے سے محفوظ رکھنے کے لیے یو اے ای حکام کے ساتھ اشتراک کرنے پر ایچ پی کو فخر ہے۔ یو اے ای کی مارکیٹ سے جعلی مصنوعات ضبط کرنے کے لیے یو اے ای کے مقامی حکام کے ساتھ کامیاب اشتراک ایچ پی کے انسداد جعلی سازی پروگرام کے مؤثر ہونے کو ظاہر کرتا ہے”۔
خیال رہے کہ ایچ پی انسداد جعلی سازی اور فراڈ پروگرام کے تحت دنیا بھر کی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کام کرتی ہے اور ایچ پی پرنٹرز کی جعلی مصنوعات بنانے والوں کی شناخت کرنے اور انہیں پکڑنے میں حکام کی مدد کرتی ہے۔
ایچ پی کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں میں ایچ پی کی مدد سے مقامی حکام نے یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ سے ایچ پی کی 12 ملین جعلی مصنوعات ضبط کی ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہےکہ وہ جعلی مصنوعات بنانے والوں کے خلاف اس لیے کاروائی کرواتی ہے کیونکہ جعلی مصنوعات جیسا کہ جعلی سیاہی یعنی کارٹریج استعمال کرنے سے پرنٹر کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے یا پرنٹر خراب ہوسکتا ہے جس کے بعد صارفین کو مینوفیکچر وارنٹی حاصل کرنے میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے۔
Source: Gulf News







