خلیج اردو: اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے اسمگل کی گئی آئی فونز کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹمز نے بیرون ملک سے آئی فون کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے آنے والی پرواز 182 سے 2 مسافروں سے 199 موبائل فونز برآمد کرلئے۔
کسٹمز حکام نے مسافروں کو حراست میں لے کر فون ضبط کرلئے، قیمتی اسمارٹ فون کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔