متحدہ عرب امارات

ابوظبہی : ان ٹریفک خلاف ورزیوں پر 50 ہزار درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

خلیج اردو
06 فروری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تازہ ترین جرمانوں سے متعلق متنبہ کیا ہے۔ لال بتی پر سے گزرنے جیسی خلاف ورزی پر ڈرائیوروں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا جس میں گاڑی کی ضبطگی شامل ہے۔

ابوظبہی پولیس نے کچھ سخت ترین جرمانوں اور سزاؤں سے متعلق عوام کو خبردار کیا ہے۔ ٹریفک کی ہموار روانگی اور عوام کی حفاظت کیلئے ابوظبہی پولیس نے سخت ترین جرمانوں کا اعلان کیا ہے جس میں لال بتی پر سے گزرنے پر 51 ہزار درہم جبکہ سڑک پر ریس لگانے والوں کو 50 ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

یہ ان 5 مختلف خلاف ورزیوں میں شامل ہے جس پر سخت سزائیں ہیں جس کا مقصد بے ہنگم اور بے ترتیب گاڑی چلانے والوں اور ایسے غیر ذمہ دارانہ رویوں کا تدارک کرنا ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ضبط شدہ گاڑی کا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں یا ٹریفک جرمانہ ادا کرنے میں لاپرواہی دیکھانے پر گاڑی کو نیلام کیا جائے گا۔ ضبط شدہ گاڑی کے تین مہینوں میں جرمانہ ادا نہ کرنے پر گاڑی کی نیلامی ہو گی۔

50 ہزار درہم جرمانے پر ایک سرسری نظر
اگر آپ نے لال بتی پر سے گاڑی گزاری تو اس کا جرمانہ 1000 درہم ہے ، لائنسس میں 12 سیال پوائنٹس ، 6 مہینوں کیلئے ڈرائیونگ لائنسس کی معطلی اور 1 مہینے کیلئے گاڑی سرکاری قبضے میں لینا شامل ہے ۔ جب کوئی گاڑی کا مالک اپنی گاڑی کو سرکاری تحویل سے آزاد کرنا چاہے گا تو اس مقصد کیلئے اسے 50 ہزار درہم ادا کرنے ہوں گے۔
اگر آپ کی گاڑی پولیس وین سے ٹکر گئی تو اپ کی گاڑی پولیس قبضے میں لے گی اور گاڑی کا قبضہ ختم کرنے کیلئے 50 ہزار درہم کا جرمانہ ادا کرنے کے سمیت پولیس گاڑی کو ہونے والا نقصان بھی ادا کرنا ہوگا۔

اگر آپ جائیز یا درست لائنسس کے بغیر گاڑی چلا رہے ہون گے تو آپ کی گاڑی ضبط ہو گی جس کے عوض آپ کو 50 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور اسی طرح خطرناک اور بے ترتیب ڈرائیونگ کرتے ہیں تو یہ آپ کے ساتھ ساتھ سڑک پر چلنے والے دیگر افراد کیلئے بھی خطرناک ہوتا ہے۔ ایسے میں گاڑی ضبط ہوگی اور اس کے بدلے بھی 50 ہزار درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

دیگر کون کونسے جرمانے ہیں ؟
اگر 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو گاڑی کے فرنٹ سیٹ پر بٹھایا تو اس جرم پر 5 ہزار درہم کا جرمانہ عائد ہوگا۔
تیز رفتاری ، اچانک اورٹیک کرنے یا لین بدلنے ، مناسب فاصلہ نہ رکھنے یا پیدل چلنے والوں کو راستہ نہ دینے کی صورت میں بھی 5 ہزار درہم کا جرمانہ عائد ہوگا۔
مختص کردہ حد رفتار سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تجاوز کرنے پر 5 ہزار درہم کا جرمانہ عائد ہوگا۔ اگر آپ پر عائد ہونے والا جرمانہ 7 ہزار درہم سے بڑھ جائے تو ایسی صورت میں گاڑی ضبط ہوگی اور پھر جب تک جرمانہ ادا نہ کیا ہو ، تب تک گاڑی ضبط رہے گی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button