متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یو اے ای کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

خلیج اردو
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے امن و استحکام پر زور دیتے ہوئے فوری کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سفارتکاری اور مذاکرات ہی موجودہ حالات کا واحد مؤثر راستہ ہیں۔

نائب وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور تین پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور مستقبل میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button