متحدہ عرب امارات

فجیرہ کی آئل تنصیبات پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی، سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے، حکام نے احتیاطی طور پر تیل کی لوڈنگ اور برآمدی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دیں

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں آئل تنصیبات پر ڈرون حملے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں سیاہ دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

حکام کے مطابق حملے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت تیل کی لوڈنگ اور برآمدی سرگرمیوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے تاکہ صورتحال کو قابو میں لایا جا سکے۔

متعلقہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم تنصیبات کے اردگرد سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ماہرین کے مطابق خلیج کے اہم توانائی مراکز پر اس نوعیت کے حملے عالمی تیل کی رسد اور خطے کی سلامتی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button