خلیج اردو
21 دسمبر 2020
دبئی : دبئی شاپنگ فیسٹول جاری ہے اور اس میں کچھ منفرد شوز عوام کو دیکھنے کو ملیں گے۔ تاہم عوام کو کچھ منفرد اور شاندار شو دیکھائی دیتا ہے جو ڈرون سے کرایا جاتا ہے۔ ایک دن میں دو مرتبہ ڈرون سے روشنیوں کی جھرمٹ دیکھاتے ہیں جو دیکھنے والوں کو خوشگوار احساس دیتے ہیں۔
ویزٹ دبئی ، بلیو واٹرز آئی لینڈ اور جے بی آر کے مدمقابل بیچ کی جانب سے دبئی شاپنگ فیسٹول ڈرون لائیٹ شو کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
45 دنوں کا ہائی ٹیکنالوجی پروڈکشن کی تقریبات دیکھیں وہ بھی ایک دن میں دو مختلف تھیم کے ساتھ ۔ ہر رات شام 7 بجے اور ساڑھے 9 بجے آسمان کو یہ شوز دیکھنے کو ملیں گے۔
ان دو شوز میں سے ایک کا نام دبئی ، آ سٹی آف ایڈونچر کہلاتا ہے جو مودیشن اور دانا کی جانب سے ارینج کیا جاتا ہے جو پورا شہر دیکھاتا ہے۔
دوسرے شو کا نام ماضی سے حال تک ہے جو دبئی کے ٹرانسفارمیشن کا جشن مناتا ہے۔
Source : Khaleej Times







