خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں چار افراد پر مشتمل گینگ نے سی آئی ڈی افسران کا روپ دھار کر ایک ایشیائی شخص سے ایک کلو سونا چرایا۔ دبئی کی کریمنل عدالت نے گینگ کو قصور وار مان کر تین سال کیلئے جیل کی سزا سنائی جبکہ چوری شدہ سونا واپس کرنے سمیت 215,000 درہم جرمانہ بھی کیا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق فروری میں ایک ایشیائی شخص نے اطلاع دی کہ اسے ایک خلیجی شہری سمیت چار افراد کے گروہ نے لوٹ لیا ہے۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے ایک ملزم کا فون آیا جس میں اسے بتایا گیا کہ وہ ایک جیولر ہے اور اس کی ملکیت میں گولڈ بار بنانا چاہتا ہے۔
فراڈ کرنے والا شخص کراما میں ایک جیولری شاپ کے قریب متائثرہ شخص سے ملنے پر راضی ہواجہاں تین دیگر افراد بھی موجود تھے۔ ان افراد نے پولیس اہلکار ہونے کا روپ اختیار کیا تھا جس نے ان دونوں کو جعلی سونے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کرنے کا ڈرامہ کیا۔
اس گینگ نے ان افراد کو لوٹنے کی کوشش کی لیکن اس نے مزاحمت کیا۔ تاہم گینگ نے اس پر حملہ کرکےسونے کی بار چوری کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی شکایت درج ہوتے ہی سی آئی ڈی پولیس کی ایک ٹیم نے تحقیقات شروع کیں اور جرم کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کی شناخت کر لی۔ اس سے ٹیم گینگ کے دوسرے ممبروں تک پہنچ گئی۔
پولیس نے مجرمان سے سونا بھی برآمد کیا اور کریمنل مقدمے میں عدالت سے سزا دلوائی۔ غیر ملکیوں کو سزا مکمل ہونے پر ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
Source: Khaleej Times