خلیج اردو
دبئی: ایک ایشیائی جہاز کے کپتان، 43 افراد اور چار دیگر کو جہاز میں آگ لگنے اور 24 ملین درہم مالیت کا سامان جل جانے کیلئے قصور وار ٹہرایا گیا ہے۔
دبئی کی بدعنوانی اور خلاف ورزی کی عدالت نے انہیں جیبل علی پورٹ پر برتھ کو نقصان پہنچانے کا مجرم بھی قرار دیا اور اس گروپ کو ایک ماہ قید اور تین سال کی ملازمت کی معطلی کی سزا سنائی۔
چار شپنگ کمپنیاں جن میں سے ایک اس جہاز کی مالک ہے جس میں آگ لگی تھی، پر بھی 100,000 درہم جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ ان کا مقدمہ دبئی کی سول عدالت میں بھیجا گیا۔
فائر فائٹرز نے گزشتہ سال جولائی میں لگنے والی آگ پر 40 منٹ سے بھی کم وقت میں قابو پالیا تھا۔
فورانزک رپورٹس کے مطابق آگ دبئی کے انوائرمنٹ، ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کی جانب سے مقرر کردہ حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے لگی تھی۔
قصوروار افراد نے ان شپنگ کنٹینرز کی مقدار، درستگی اور معیار کی جانچ نہیں کی جو وہ خطرناک مواد کی نقل و حمل کے لیے استعمال کرتے تھے۔
انہوں نے جبل علی پورٹ پر 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر 21 دنوں کے لیے کنٹینرز بھی چھوڑے رکھے ور ملوث افراد یا جہاز کے کپتان نے خطرناک مادوں کے کنٹینرز کو الگ کرنے سے متعلق ضابطوں کی پابندی نہیں کی۔
ان ضابطوں کا مقصد آگ لگنے کی صورت میں خطرناک مواد والے کنٹینرز سے باقی جہاز کو بچانا مقصود ہوتا ہے۔
Source: Khaleej Times