متحدہ عرب امارات

دبئی میں یوم اتحاد کی تعطیلات پر تین روزہ مفت پارکنگ کا اعلان

خلیج اردو

دبئی میں متحدہ عرب امارات کے 54ویں یوم اتحاد (عید الاتحاد) کے موقع پر شہریوں کو تین دن تک مفت عوامی پارکنگ کی سہولت ملے گی۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق یکم اور 2 دسمبر (پیر اور منگل) کو تمام عوامی پارکنگ مفت ہوگی، جبکہ اتوار 30 نومبر کو بھی پارکنگ فیس نہیں لی جائے گی۔

آر ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ بدھ 3 دسمبر سے معمول کے مطابق پارکنگ فیس بحال ہو جائے گی۔ البتہ ملٹی اسٹوری پارکنگ اور القیل گیٹ N-365 پر یہ سہولت لاگو نہیں ہوگی۔

دبئی میٹرو کا خصوصی شیڈول
ہفتہ 29 نومبر کو ریڈ اور گرین لائن میٹرو سروس صبح 5 بجے سے اگلے دن رات 1 بجے تک چلے گی۔
اتوار 30 نومبر کو میٹرو صبح 8 بجے سے اگلے دن رات 1 بجے تک آپریشنل رہے گی۔
پیر اور منگل (یکم اور 2 دسمبر) کو میٹرو صبح 5 بجے سے رات 1 بجے تک چلے گی۔

دبئی ٹرام
ہفتہ 29 نومبر: صبح 6 بجے سے رات 1 بجے تک
اتوار 30 نومبر: صبح 9 بجے سے رات 1 بجے تک
پیر اور منگل (یکم اور 2 دسمبر): صبح 6 بجے سے رات 1 بجے تک

پبلک بسیں اور میرین ٹرانسپورٹ
عید الاتحاد کی تعطیلات کے دوران عوامی بسوں اور میری ٹرانسپورٹ کے شیڈول میں تبدیلیوں کے لیے آر ٹی اے نے شہریوں کو S’hail ایپ چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز
آر ٹی اے کے تمام کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز پیر اور منگل کو بند رہیں گے، تاہم ام رمول، دیرا، البرشاء، الطوار اور آر ٹی اے ہیڈکوارٹرز میں اسمارٹ کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز 24/7 معمول کے مطابق کام کریں گے۔

سروس پرووائیڈر سینٹرز
سروس پرووائیڈر سینٹرز بھی پیر اور منگل کو بند رہیں گے اور بدھ 3 دسمبر سے معمول کے مطابق کام شروع کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button