متحدہ عرب امارات

دبئی کی عدالت نے 4.4 ملین درہم غبن کے بڑے کیس میں 14 کو بری کر دیا

خلیج اردو

دبئی: دبئی کے ایک بڑے ہوٹل گروپ سے 4 ملین درہم سے زیادہ کے غبن کے الزام میں 43 میں سے چودہ افراد کو بری کر دیا گیا ہے۔

 

 

عدالتی ریکارڈ کے مطابق بڑے پیمانے پر غبن کی اسکیم دو سال کے دوران ہوئی۔ اس دوران ملزمان جو پرائیویٹ کمپنیاں اور ہوٹل گروپ کے سابق ملازمین شامل تھے، نے کمپنی کے فنڈز کا غلط استعمال کیا۔

 

اس مقدمے میں مصر، لبنان، آئرلینڈ، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، فلپائن، آسٹریا، کینیا، افغانستان اور ہانگ کانگ کے مدعا علیہان شامل تھے جن کی عمریں 31 سے 56 سال کے درمیان تھیں، جو گروپ کے اکاؤنٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکموں میں کام کر رہے تھے۔

 

 

اکتوبر 2016 اور اگست 2018 کے درمیا، ملزموں نے ملازمین نے مبینہ طور پر اپنے آجر کے بینک اکاؤنٹس سے دیگر کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں نقد رقم منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

 

استغاثہ کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے کے لیے، انہوں نے 26 سے زیادہ بینک ٹرانسفرز کی منزل کو موڑنے کے لیے ادائیگی کی رسیدوں میں آئی بی اے این نمبرز کی جعلسازی کی۔

 

ہوٹل گروپ کے ایک اندرونی آڈٹ نے بینک اسٹیٹمنٹس اور اکاؤنٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں اس کے ملازمین کے جاری کردہ کاغذات میں تضاد ظاہر کیا۔

 

دبئی حکام نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا، اور مدعا علیہان پر غبن، منی لانڈرنگ، جعلسازی اور جعلی دستاویزات کے متعدد الزامات عائد کیے گئے۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے مدعا علیہان پر اپنے ساتھیوں (دوسرے مدعا علیہان) کو گروپ کے الیکٹرانک سسٹم پر نجی اور سرکاری اداروں کے خفیہ ڈیٹا تک رسائی کی اجازت دے کر اعتماد کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button