خلیج اردو آن لائن:
دبئی کی حالہ ٹٰکیسی سروس نے دبئی کے رہائشیوں کے لیے دبئی میں بھر میں ویکسین کے لیے مختص سنٹروں سے ویکسین لگوا کے واپس جانے والوں کے لیے مفت ٹیکسی سروس کا اعلان کر دیا گیا۔
اس اقدام کا مقصد ان افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو ویکسین مہم میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔
مفت ٹیکسی سروس کی سہولت حاصل کرنے کا طریقہ کار:
ٹیکسی کمپنی کے مطابق یہ سروس 10 سنٹروں پر فراہم کی جائے گی۔ اور سہولت کو حاصل کرنے کے لیے کریم ایپ پر پرومو کوڈ HALAVAC کا استعمال کرنا ہوگا۔
اس موقعے پر حالہ ٹیکسی سروس کے سی ای او کا کہنا تھا کہ "حالہ پر ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم وہ تمام اقدامات کر رہے ہیں جس سے اس مشکل وقت میں اس شہر کی سپورٹ کے لیے ہمارا عزم نظر آئے”۔
مزید برآں، اس آفر کے تحت دو رائڈز کے لیے کریڈٹ کارڈ یا کیش کے ذریعے کی گئی تمام پیسے (زیادہ سے زیادہ 30 درہم) واپس کر دیے جائیں گے۔ تاہم والٹ کے ذریعے کی گئی رقم واپس نہیں ہوگی۔
اس آفر کی آخری تاریخ 18 فروری ہے۔
جن سنٹرز پر یہ سہولت حاصل کی جا سکتی ہے ان کے نام درج ذیل ہیں:
ال اتحاد ہیلتھ سنٹر
حور العنز ہیلتھ سنٹر
القسیس ہیلتھ سنٹر
زبیل پرائمری ہیلتھ سنٹر
المظہار پرائمری ہیلتھ سنٹر
ناد الحمر پرائمری سنٹر
البرشا پرائمری ہیلتھ سنٹر
ون سنٹرل
دبئی پارکس اینڈ روڈز
آفر حاصل کرنے کا طریقہ کار:
- کریم ایپ کھولیں اور اس پر حالہ ٹیکسی پر کلک کریں
- پک اپ اور ڈراپ لوکیشن ڈالیں،
- حالہ یا حالہ وین میں سے مناسب رائڈ کا انتخاب کریں،
- اسکرین کے آخر میں ڈسکاؤنٹ پر کلک کریں اور HALAVAC کوڈ درج کریں۔
Source: Khaleej Times







