خلیج اردو
16 اگست 2021
دبئی : ایمریٹس نے افغانستان سے اور افغانستان کیلئے پروازیں معطل کر دیں۔ ایئرلائن کے مطابق طالبان کے کابل شہر میں داخلے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اعلان ایمریٹس کی ویب سائیٹ پر کیا گیا ہے۔
وہ مسافر جن کے پاس آخری منزل کے طور پر کابل کے ٹکٹ ہوں ، انہیں پرواز کیلئے قبول نہیں کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ایمریٹس نے کسی بھی تکلیف کیلئے معذرت کی ہے اور اپنے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے ٹریول ایجنٹس یا مقامی ایمریٹس دفتر سے رجوع کریں تاکہ وہ ری بوکنگ کراسکے۔
اس سے قبل فلائی دبئی نے بھی کابل کیلئے پروازیں منسوخ کیں تھیں۔
Source : Khaleej Times