متحدہ عرب امارات

ان 10 ممالک سے تعلق رکھنے والے یو اے ای کے رہائشیوں کو سفر کرنے سے پہلے GDRFA اور آئی سی اے کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

سواے 10 ایشیائی اور افریقی ممالک کے متحدہ عرب امارات کے باقی تمام رہائشی GDRFA اور آئی سی اے کا اجازت نامہ حاصل کیے بغیر یو اے ای واپس آ سکتے ہیں۔

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش، انڈیا، انڈونیشیا، نائیجیریا، پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا، یوگینڈا، ویت نام اور زیمبیا سے یو اے ای آنے والے مسافروں کو سفر سے پہلے GDRFA اورآئی سی اے کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

تاہم، اس قانون کا اطلاق ایسے مسافروں پر نہیں ہوتا ہے جن کے پاس حال ہی میں جاری کیا گیا رہائشی یا ملازمت کا ویزا ہے، قلیل مدتی یا طویل مدتی قیام کا ویزا ہے، ویزٹ ویزا ہے یا ان پاس کے ویزا آن آرائیول ہے۔

مزید برآں، درج بالا 10 ممالک سے آنے والے یو اے ای کے رہائشیوں کو اجازت نامہ حاصل کرنے کے علاوہ روانگی سے قبل 48 گھنٹوں کے اندر کروائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانی ہوگی۔ رپورٹ پر کیو آر کوڈ ہونا ضروری ہے اور ٹیسٹ منظورشدہ لیبارٹری سے کروایا گیا ہو۔

اس کے علاوہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو روانگی سے قبل 6 گھنٹوں کے اندر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا۔ اور اس کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔ جس پر کیو آر کوڈ ہونا ضروری ہے۔

جبکہ ان 10 ممالک کے علاوہ کسی اور ملک سے یو اے ای مسافروں کو آر ٹی  پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔ اور یہ ٹیسٹ روانگی سے قبل پہلے 72 گھنٹوں کے اندر کروایا گیا ہو۔

ایمریٹس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہےکہ بنگلہ دیش، نائجیریا، ویت نام، اور زیمبیا سے سفر کرنے والے مسافروں کو کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرائط مکمل کیے بغیر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تاہم، یواے ای کے شہریوں کو سفر سے پہلے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی شرط سے استشنیٰ دی گئی ہے۔ انہیں یو اے ای پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ افراد جو یو اے ای کے شہری کے فرسٹ ڈگری رشتہ داروں، یو اے ای کے شہری اسپانسر کے ساتھس سفر کرنے والے گھریلو ملازموں، 12 سال سے کم عمر بچوں اور معذور افراد کو سفر سے پہلےپی سی آر ٹیسٹ کی شرط سے رعایت دی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button