متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک منجمنٹ کیلئے سمارٹ سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

خلیج اردو
10 نومبر 2020
دبئی: دبئی میں ٹریفک کے محفوظ اور ہموار بہاؤ کیلئے اسمارٹ سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ وبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے افتتاح کیا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ ہم ٹریفک کے محفوظ روانگی کیلئے آپٹیکل فائبر کا استعمال کریں گے۔ ہم بہت ایڈوانس ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے مختلف حادثات اور رکاؤٹوں کو دیکھیں گے اور اس کا صدباب کریں گے۔

ہم نے ایک انتہائی بڑا ڈیٹابیس بنایا ہے جس میں انتہائی اعلی کوالٹی کے کیمروں کی مدد سے امارات میں ٹریفک کی نگرانی کی جائے گی۔ اس پراجکٹ پر 0.5 بیلین درہم کی لاگت آئی۔

شیخ محمد کا کہنا ہے کہ ہم نے آج نئے روڈ اور پلوں کے منصوبے کا بھی تجزیہ کیا، یہ 119 کلومیٹر کا 4.5 بلین سے بننے والا پراجکٹ ہے۔ اس سے نئے المکتوم ایئرپورٹ ایسکپو 2020 کو استعمال کیا جائے گا۔ اس سے جیل علی اور میڈیا پروڈکشن سٹی کے طرف جانے والے مستفید ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ 2030 تک ہم دبئی کو سلف ڈرائیونگ ٹرانپورٹشین کیلئے ممکن بنائیں گے۔ دبئی شاندار ہے اور ہمیشہ کیلئے رہے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button