متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے 49ویں قومی دن کی تقریب 2 دسمبر کو ہوگی، تیاریاں شروع

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے 49ویں قومی دن منانے کے لیے ایک بڑی تقریب 2 دسمبر کو ابوظہبی میں ہوگی۔

اس بڑے لائیو شو کی ابتدائی تفصیلات اس شو کا انعقاد کرنے والی کمیٹی کی جانب سے منگل کے روز سامنے لائی گئی ہیں۔

اس شو کا نام "اتحاد کے بیج” رکھا گیا ہے۔ اور اس شو کے دوران سمندر میں حرکت کرتے ہوئے مجسمے دیکھائے جائیں گے اور جنہیں یو اے ای کی تاریخ اور اقدار پر مشتمل تھیمز سے روشن کیا جائے گا۔

یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ شو ابوظہبی میں منعقد کیا جائے گا اور لاکھوں لوگوں تک لائیو پہنچایا جائے گا۔ تاکہ لوگ اپنے گھروں سے حفاظت کے ساتھ قومی دن کے جشن میں شریک ہوسکیں۔

اس شو کا آرگنائز کرنے والی کمیٹی کے ایک ممبر خلفان المضروئی کا کہنا تھا کہ "کورونا وبا ہم سے تقضا کرتی کہ ہم 49 ویں قومی دن کی تقریبات کو مختلف طریقے سے منائیں”۔

انہوں نے اس شو کے تھیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ” اس شو کا بنیادی تھیم امید اور پرامیدی ہے۔ اور اس شو کا بیانیہ یو اے ای 49 سالوں پر مشتمل ٹرانسفارمیشن کے گرد گھومتا ہے”۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کا قومی دن 2 دسمبر 1971 میں متحدہ عرب امارات کی تشکیل کے دن کی مناسبت سے ہر سال 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اور اس دن متحدہ عرب امارات کی 7 اماراتوں کے اتحاد کا جشن منایا جاتا ہے۔

اور اس سال قومی دن کے موقعے پر اس سراکاری تقریب کا انعقاد لائیو ہوگا۔ جس کے لیے اس تقریب کو آرگنائز کرنے والی کمیٹی اس لائیو شو کو یاد گار بنانے اور کورونا کے دوران عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

کمیٹی کوشش کر رہی ہے کہ اس تقریب میں شرکت کرنےوالے ہر شخص کورونا سے محفوظ رہے۔ اس کے لیے اس شو میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانے کی سہولت کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

تاہم، یو اے ای کی رہائشی اس شو کو گھروں میں ٹی وی کے ذریعے لائیو دیکھ سکیں گے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button