متحدہ عرب امارات

دبئی: کورونا وائرس پابندیاں ختم ہونے کہ بعد شیخ ہمدان نے ماہی گیری کی ویڈیو شیئر کی

متحدہ عرب امارات: دبئی کے ولی عہد شہزادہ نے ماہی گیری کے دوران اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں

دبئی میں پابندیوں کے ختم ہونے کے بعد، ولی عہد شہزادہ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم ، دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین اور دبئی فیوچر فاؤنڈیشن (ڈی ایف ایف) کے بورڈ آف ٹرسٹی کے چیئرمین نے اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ 5 جون کو انسٹاگرام پر ماہی گیری کی ویڈیو شیئر کی۔

متحدہ عرب امارات کے شہزادے جوماہی گیری سے پیار کرتے ہیں ، اپنے انسٹاگرام پیج پر اکثر اپنی ڈائیونگ اور گہری سمندری ماہی گیری کی تصاویر شیئر کرتے ہیں۔

گذشتہ ہفتے دبئی نے ساحل سمندر اور ہوٹلوں جیسی سیاحت کی سہولیات کو دوبارہ کھولنا شروع کئے۔

دبئی نے آہستہ آہستہ کاروباری مراکز اور سیاحتی سہولیات دوبارہ شروع کیے،شیخ حمدان بن محمد نے یکم جون کو ٹویٹر پر یہ پیغام لکھا: "ماضی کے تجربات نے ہمیں سخت محنت اور کامیاب ہونے میں حوصلہ افزائی کی ہے۔ ہم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور پرعزم ابھریں گے اور دنیا کو بحرانوں پر قابو پانے اور چیلنجوں کو مواقع میں بدلنے کی صلاحیت دکھائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

Deep blue sea 🌊 #Diving #Underwaterworld

A post shared by Fazza (@faz3) on

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button