خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی آگ سے محفوظ رہنے یعنی فائر سیفٹی کے اقدامات کو مضبوط کرنے کی جانب رواں دواں ہے۔

خلیج اردو: ملک میں آگ سے محفوظ رہنے کے لیے ایک نئی سرکاری لیبارٹری کا آغازکردیا گیا ہے، جہاں تعمیراتی مصنوعات اور تعمیراتی سامان کو دبئی میں آگ کے خلاف مزاحمتی خاصیت رکھنے کی جانچ کیلئے ٹیسٹ کرنا پڑے گا، جو شہر کے رہائشیوں کے لیے اچھی بات ہے۔

ایمریٹس سیفٹی لیبارٹری، جو مذکرہ بالا ٹیسٹ کرے گی، ان ٹسٹوں کے علاوہ ضروری سرٹیفیکیشن بھی فراہم کرے گی۔ مزید یہ کہ اپنی نوعیت کی یہ پہلی لیب سمارٹ سلوشنزکی حامل ہے جو نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ پورے خطے میں فائر سیفٹی کو بنانے کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button