خلیج اردو آن لائن:
دبئی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دیوالی کی تقریبات کے دوران تمام رہائشیوں کو کورونا کے لیے بنائے گئی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔
نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کو انٹریو دیتے ہوئے دبئی فیسٹول اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ کے ڈائریکٹر ریٹیل رجسٹریشن محمد فیرس عریقات کا کہنا تھا کہ "دبئی کے متنوع معاشر کے ہر فرد کو دیوالی کی تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے ۔ تاہم انہیں کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ جو کہ درج ذیل ہیں:
ماسک پہننا،
سماجی فاصلہ برقرار رکھنا، اور دیگر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا”۔
انہوں مزید بتایا کہ چونکہ اس بار دیوالی کورونا وبا کے دوران منائی جارہی ہے۔ لہذا "سیاحوں اور رہائشیوں صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جہاں بھی دیوالی سے متعلق تقریبات منعقد کی جارہی ہیں ان جگہوں پر اچھی طرح سے جراثیموں سے پاک کیا گیا ہےاور ان جگہوں میں لوگوں کو مدعو کرنے کی کم سے کم حد بھی مقرر کر دی گئی ہے”۔
انکا کہنا تھا کہ ” سال کے اس اہم موقعے پر تمام افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت ماسک پہنے رکھنا اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھا انتہائی ضروری ہے”۔
محمد فیرس نے دیوالی پر ہونے والی تقریبات اور سیلز کے حوالے سے بات کرتے وہئے بتایا کہ سیاح اور رہائشی پورے دئی شہر میں رنگا رنگ تقریبات سے اور تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گیں۔
جیسا کہ 13 نومبر کو رات 9 بجے دی پوائنٹ اور اس کے ساتھ ساتھ پام فاؤنٹین کی پرفارمنس۔
اس کے علاوہ 12 اور 13 نومبر کو گلوبل ویلیج میں آتش بازی کا خوبصورت مظاہرا ہوگا۔ وار السیف جانے والے سیاح وہاں بالی ووڈ ڈانس سمیت دیگر تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھانوں اور خریداری میں مختلف ڈسکاؤنٹس سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہر سال کی روایت کی طرح اس سال بھی مخصوص سنار مختلف پروموشنز کا انعقاد کریں گے جیسا کہ اگر آپ جیولری خریدتے ہیں تو آپ ہیرا یا سونے کا کوئی تحفہ مفت حاصل کر سکیں گے۔
Source: Gulf News






