خلیج اردو
دبئی: دبئی پولیس جنرل کمانڈ اور دبئی میونسپلٹی نے مزدوروں کی رہائش کے علاقوں میں بغیر لائسنس کے لیبر مارکیٹوں کو منظم کرنے اور ان کی نگرانی کے لیے ایک لیبررز کمیونٹی مارکیٹ کا آغاز کیا ہے۔
دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری اور دبئی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل ایچ ای داؤد عبدالرحمن الحجری نے مارکیٹ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے اسے بلیو کالر مزدوروں کے لیے پہلی ریگولیٹڈ مارکیٹ قرار دیا۔
اس حوالے سے قرار دیا گیا ہے کہ دکان کے مالکان کو سرکاری طور پر درخواست دینے اور اپنی ذاتی معلومات کو رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ متحدہ عرب امارات کے قوانین اور ضوابط کے مطابق ان کی درخواست کا جائزہ لیا جا سکے۔
دبئی پولیس سٹریٹجک پارٹنرز کے تعاون سے لیبررز کمیونٹی مارکیٹ کے قیام کے اقدام کے آغاز کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کا مقصد مزدوروں کے رہائشی علاقوں میں منفی اور بے قاعدہ طریقوں کو کم کرنا ہے۔
پولیس کے مطابق ریگولیٹڈ مارکیٹوں کا قیام ایک مربوط منصوبے کا حصہ ہے جو متعلقہ حکام کے تعاون سے نافذ کیا گیا ہے تاکہ بغیر لائسنس کے لیبر بازاروں کے پھیلاؤ کو محدود کیا جا سکے۔
لیبررز کمیونٹی مارکیٹ کے قیام کا مقصد خوراک کے تحفظ کے طریقوں کے بارے میں مزدوروں کی بیداری اور ان کی صحت کی حفاظت کرنا بھی ہے۔
Source: Khaleej Times