خلیج اردو آن لائن:
دبئی ہیلتھ اتھارٹی گھروں میں رکھے گئے مریضوں کی مانیٹرنگ کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس ایک جدید ڈیوائس کا استعمال شروع کرنے کا سوچ رہی ہے۔ ڈی ایچ اے نے اعلان کیا ہے وہ اس ڈیوائس کے ایک مقامی کمپنی اینپی کے ساتھ اشتراک کرے گی۔
ڈی ایچ اے اس ڈیوائس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ڈیوائس ایک ایسا آلہ ہوگی جس میں مریض کی مانیٹرنگ کے لیے تمام ضروری سہولتیں دستیاب ہوں گیں۔ اور اس ڈیوائس کو جسم کے اندر داخل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ مشین موبائل یا ٹیبلٹ اپیلیکیشن کے ساتھ منسلک ہوگی۔ اور اس کے اندر میڈیکل سینسر لگے ہوں گے، الیکٹرانکس اور یوزر انٹر فیس ہوگا اور یہ مشین وائٹل سائن چیک کرے گی۔
حکام اس ٹیکنالوجی کو اپنے تمام پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹروں پر لگانا چاہتی ہے تاکہ گھروں یا کہیں اور جگہ پر موجود مریض کی نگرانی کی جا سکے۔ اس ٹیکنالوجی سے مریض بااختیار بنیں گے اور طبی پچیدگیوں کی وقت سے پہلے تشخیص کرنے میں مدد ملے گی۔
اور اس ٹیکنالوجی سے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کو مریضوں کی صحت پر نظر رکھنے کے لیے مسلسل ڈیٹا دستیاب ہوگا۔
Source: Khaleej Times







