
خلیج اردو
دبئی : 29 سالہ ایشیائی باشندے کو دبئی کریمنل کورٹ ریفر کیا گیا ہے جہاں ان پر دو افراد سے 700 درہم چھین کر لے جانے کا الزام ہے۔ ملزم کے ساتھ اس کے مفرور ساتھی پر بھی مقدمہ درج ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق واقعہ دبئی انڈسٹریل علاقے میں مئی میں پیش آیا جب متائثرہ افراد کو ملزمان نے راستے میں روک کر ان سے 700 درہم چھین لیے گئے۔
دبئی پیٹرول ٹیم جائے وقوعہ پہنچی اور ملزمان کو پکڑا جبکہ گینگ کے دیگر افراد فرار ہو گئے۔
فرار ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
Source : Khaleej Times







