متحدہ عرب امارات

پرخطر گاڑی چلا کر پولیس اہلکار اور پٹرولنگ گاڑی کو نقصان پہنچانے والے شخص کو جیل بھجوا دیا گیا

خلیج اردو
02 نومبر 2021
ابوظبہی : 40 سالہ خلیجی باشندے کو ایک سال کیلئے جیل بھجوا دیا گیا ہے کیونکہ وہ بے ترتیب اور بے ہنگم گاڑی چلا کر ایک پولیس اہلکار اور پولیس پٹرولنگ کی گاڑی کو زیادہ نقصان پہنچا گیا تھا۔

کیس کی تفصیلات کے مطابق واقعہ مئی 2020 میں پیش آیا جب پولیس اہلکار نے دبئی کے الخور علاقے میں ملزم کو بے ترتیب ڈرائیور کرتے پکڑا۔ وہ نمبر پلیٹ والی گاڑی چلا رہا تھا۔

ڈیوٹی پر موجود افسر نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ شخص جارحانہ انداز میں بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی چلا رہا تھا۔ جب گاڑی اس کی جانب بڑھی اور پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی اور اس کی پولیس کی گاشت کی گاڑی سے متعدد بار گاڑی ٹکراتا رہا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا لیکن سڑک کے کندھے پر رکنے کے بعد کئی بار پیچھے سے پٹرولنگ گاڑی کو ٹکر مارنےکیلئے واپس آیا۔

جب دوسرا پولیس اہلکار ان کی طرف بڑھا تو ملزم نے اس کی گاڑی کو بھی ٹکر مارنے کی کوشش کی اور جب اسے گرفتار کیا جارہا تھا تو اس نے مزحمت کی۔

اسے متعلقہ اتھارٹی کے ھوالے کیا گیا جس کے بعد ابتدائی عدالت نے اسے ایک سال جیل کی سزا سنائی۔ جب فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی تو عدالت نے وہی فیصلہ برقرار رکھا۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button