متحدہ عرب امارات

دبئی میٹرو کا وقت 10 اگست کو ’امارات لوز پاکستان‘ ایونٹ کے لیے بڑھا دیا گیا

خلیج اردو
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے اتوار 10 اگست کو ہونے والے ’امارات لوز پاکستان‘ ایونٹ میں شرکت کرنے والے افراد کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کا اعلان کیا ہے۔

ان اقدامات میں دبئی میٹرو کے اوقات کار میں توسیع شامل ہے۔ اتوار کو میٹرو معمول کے مطابق رات 12 بجے بند ہونے کے بجائے پیر کی صبح 2 بجے تک چلتی رہے گی۔

اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں ٹیکسیوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے جو ایونٹ کے مقام ایکسپو سٹی دبئی کے اطراف موجود رہیں گی تاکہ شرکاء کو اضافی پبلک ٹرانسپورٹ سہولت میسر ہو۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button