متحدہ عرب امارات

اب والدین یا دیگر رشتہ داروں کے لیے دبئی کا ویز دبئی حکومت کی موبائل ایپ سے حاصل کریں، ویزا سنٹر جانے کی ضرورت ختم

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی حکومت کی موبائل ایپلیکیشن DubaiNOw سے اب آپ اپنے والدین یا دیگر رشتہ داروں کے لیے بغیر ویزا سنٹر جائے رہائشی ویزے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال لانچ کی گئی سروس کے تحت آپ اپنے پیدا ہونے والے نئے بچے اور بیوی بچوں کا ویزا بھی اسی ایپ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

اس ایپ کے ذریعے آپ سروس سنٹر جائے بغیر رہائشی ویزا حاصل کر پائیں گے۔ یہ سروس اسمارٹ دبئی اور جی ڈی آر ایف اے کے اشتراک کے ساتھ لانچ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ DubaiNow  ایپ کے ذریعے آپ درج ذیل سروسز حاصل کر سکتے ہیں:

  • ویزے کی تجدید کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں
  • بیوی بچوں کے رہائشی ویزے کی اسپانسرشپ کینسل کرنے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں
  • بیوی بچوں کے رہائشی ویزوں یا انٹری پرمٹ دیکھ سکتے ہیں
  • رہائشیوں یا ویزٹرز کے انٹری پرمٹ اور ویزا ایپلیکیشنز کو ٹریک کر سکتے ہیں
  • اور GDRFA سے آفیشل ٹریول رپورٹ کی درخواست کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ DubaiNow  ایپ کے ذریعے آپ 130 سرکاری اور نجی شعبوں کی خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اسمارٹ دبئی محکمے کے کہنا ہے کہ اس وہ ایپ میں مزید سروس بھی شامل کر رہا ہے جس سے صارفین کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button