خلیج اردو
دبئی : دبئی پولیس نے 526 ڈرائیوروں کو جرمانہ کیا ہے اور 210 گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف محیر المزروی نے کہا ہے کہ بے قابو ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک کریک ڈاؤن کا آغاز علاقے کے رہائشیوں کی جانب سے لاپرواہ ڈرائیوروں کی جانب سے ٹریفک کی شدید خلاف ورزیوں کے بارے میں موصول ہونے والی اطلاعات کے جواب میں کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق بے ترتیب ڈرائیونگ سنگین خلاف ورزیوں میں شامل ہیں۔
گاڑی چلاتے ہوئے دوسرے ڈرائیوروں یا دوسرے انسانوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے پر 2,000 درہم جرمانہ، 23 ٹریفک پوائنٹس اور 60 دن کیلئے گاڑی کی ضبگی ہوگی۔
بغیر لائسنس کے گاڑی کے انجن یا بیس میں ترمیم کرنا 1,000 درہم کا جرمانہ اور 12 ٹریفک پوائنٹس اور 30 دن کیلئے گاڑی ضبط کرنے کی سزا ہوگی۔ ایک پلیٹ کے ساتھ گاڑی چلانے پر 400 جرمانہ ہوگی۔
المزروئی نے مزید کہا بار بار وارننگ، آگاہی مہم اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی اپیلوں کے باوجود، بدقسمتی سے ہم اب بھی کچھ ایسے ڈرائیوروں کو دیکھتے ہیں کہ دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالتے ہیں۔
انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور ایسے کسی مسئلے کے خلاف شکایت کریں۔
Source : Khaleej Times