متحدہ عرب امارات

دبئی: پولیس کے بغیر پولیس تھانہ جو پانچ سالوں میں 2 ملین سائلین کو خدمات فراہم کرتا ہے،ڈرائیو تھرو اور واک اِن سمارٹ سہولیات ملکر 2 24/7 عوام کی خدمت میں پیش رہتی ہے

خلیج اردو
دبئی:دنیا کے پہلے اور واحد بغیر انسانی وسائل کے سمارٹ پولیس سٹیشنوں نے 20 لاکھ سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کیں ہیں اور 363,000 سے زیادہ ٹرانزیکشنز پر کارروائی کی ہے۔ پولیس تھانے کو 2017 میں پہلی مرتنہ متعارف کرایا گیا تھا۔

دبئی اسمارٹ پولیس اسٹیشنز آج اتوار کو اپنی پانچ سالہ سالگرہ منارہے ہیں۔جنرل ڈپارٹمنٹ فار لاجسٹک سپورٹ کے ڈائریکٹر اور سمارٹ پولیس اسٹیشنز کے لیے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر ٹیم کے سربراہ میجر جنرل علی احمد غنی نے کہا کہ آج پی ایس پی کے افتتاح کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ہمیں فخر ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم صارفین کو 24/7 اور انسانی مداخلت کے بغیر سمارٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی اور سمارٹ پولیس سروسز کے استعمال کے علمبردار ہیں۔ انسانی وسائل کے بغیر پولیس اسٹیشنوں میں دبئی کے رہائشی اور سیاح سات زبانوں یعنی عربی، انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، جرمن، روسی اور چینی میں چوبیس گھنٹے سمارٹ خدمات فراہم کرتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button