متحدہ عرب امارات

طوفانی بارشوں کے بعد دبئی میں موسم بہتر ، حکام کی جانب سے ساحل اور پارک دوبارہ کھول دیے گئے

خلیج اردو
دبئی: 19 دسمبر 2025۔ دبئی میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ موسم کے بہتر ہونے کے بعد ساحل، عوامی پارک اور اوپن مارکیٹس دوبارہ عوام کے لیے کھول دی گئی ہیں اور تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال کر دی گئی ہیں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اب بھی ضروری حفاظتی اقدامات جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ دبئی میونسپلٹی نے گزشتہ روز غیر مستحکم موسم کے باعث 18 اور 19 دسمبر کو عوامی ساحلوں اور پارکس کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا تاکہ عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ اجمان میونسپلٹی نے بھی اسی طرز کا اعلان کرتے ہوئے عوامی پارکس کو موسم کے مستحکم ہونے تک یا مزید ہدایت تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button