متحدہ عرب امارات

دبئی کے رہائشی کو کیرالہ میں اغوا کے بعد پولیس نے بازیاب کرالیا

خلیج اردو
کیرالہ: بھارتی ریاست کیرالہ میں دبئی کے ایک رہائشی کو آٹھ رکنی گروہ نے اغوا کرلیا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مغوی کی شناخت وحیاناد کے رہائشی رہیس کے نام سے ہوئی ہے جو تیس کی دہائی میں ہے۔ اسے کوژیکوڈ میں اغوا کیا گیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف رہیس کو بحفاظت بازیاب کرایا بلکہ اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا۔

ملیالم روزنامہ کے مطابق رہیس کو ایک مقام پر یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا تاہم پولیس کی کوششوں سے اسے بحفاظت آزاد کرا لیا گیا۔ حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام اغوا کار گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

یہ واقعہ حالیہ ہفتوں میں بھارت سے یو اے ای کے شہریوں کے اغوا کا دوسرا بڑا کیس ہے۔ اس سے قبل 12 اگست کو یو اے ای میں مقیم کاروباری شخصیت اور دبئی کی ایک فارمیسی چین کے شریک مالک وی پی شمیر میڈون کو ملی پورم میں اہل خانہ سے ملاقات کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ انہیں کئی دن بعد کولم سے بازیاب کرایا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button