
خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہریوں کے لیے پاسپورٹ بنوانے یا تجدید کرانے کے نئے قواعد کا اعلان کر دیا گیا۔ یکم ستمبر 2025 سے درخواست گزاروں کو ایسی تصاویر فراہم کرنا ہوں گی جو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کے عالمی معیار کے مطابق ہوں۔
بھارتی قونصلیٹ دبئی کے مطابق یہ نئی ہدایات وزارتِ خارجہ، بھارت کی جانب سے جاری کردہ ڈائریکٹیو کے تحت پاسپورٹ سیوا پورٹل کے ذریعے تمام مشنز اور قونصلیٹس کو بھیجی گئی ہیں۔
نئی فوٹو گائیڈ لائنز (ICAO کے مطابق):
-
فارمیٹ: رنگین تصویر، سفید پس منظر کے ساتھ، سائز 630×810 پکسلز
-
کمپوزیشن: چہرہ فریم کا 80-85 فیصد حصہ گھیرے، سر اور کندھے واضح ہوں
-
امیج کوالٹی: کوئی فلٹر یا کمپیوٹر ایڈیٹنگ نہیں، اصل رنگت، دھندلا پن سے پاک
-
روشنی: یکساں لائٹنگ، کوئی سائے یا چمک نہ ہو، ریڈ آئی ایفیکٹ سے پاک
-
چہرے کی خصوصیات: آنکھیں کھلی اور صاف نظر آئیں، منہ بند، چہرہ سامنے کی طرف سیدھا ہو
-
ہیڈ کورنگ: صرف مذہبی وجوہات کی بنا پر اجازت، لیکن پیشانی سے ٹھوڑی تک اور دونوں اطراف کا چہرہ صاف دکھائی دے
-
عینک: چشمہ ہٹا دیا جائے تاکہ عکس یا جھلک نہ آئے
-
ایکسپریشن: نیوٹرل اور قدرتی
-
کیمرا ڈسٹنس: فوٹو ڈیڑھ میٹر کے فاصلے سے لی جائے
یکم ستمبر 2025 سے غیر مطابقت رکھنے والی تصاویر قبول نہیں کی جائیں گی، اور ہر نئی درخواست کے ساتھ تازہ ICAO معیار کے مطابق فوٹو دینا لازمی ہوگا۔







