متحدہ عرب امارات

دبئی رائیڈ 2025: سالک نے 2 نومبر کے لیے ٹول ریٹس میں تبدیلی کر دی

دبئی
خلیج اردو
31 اکتوبر 2025
دبئی میں ہونے والی سالانہ ’’دبئی رائیڈ‘‘ کے موقع پر سالک نے 2 نومبر کے لیے ٹول ریٹس میں خصوصی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ دبئی رائیڈ، دبئی فٹنس چیلنج 2025 کا حصہ ہے جو یکم نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔

ہزاروں سائیکل سوار اتوار کی صبح 6 بج کر 15 منٹ پر شیخ زاید روڈ پر جمع ہوں گے جہاں سے دبئی رائیڈ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز ہوگا۔

سالک کے مطابق ٹول ریٹس اس دن درج ذیل ہوں گے:

پیک آورز (Peak Hours):
صبح 6 بجے سے 10 بجے تک — 6 درہم
شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک — 4 درہم (عام دنوں میں شام کے اوقات میں یہ ریٹ 6 درہم ہوتا ہے)

لو پیک آورز (Low-Peak Hours):
صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اور رات 8 بجے سے 1 بجے تک — 4 درہم

سالک کے مطابق یہ اقدام دبئی میں بڑے سماجی پروگرامز کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کو ہموار رکھنے اور شہریوں کو بہتر اسمارٹ موبیلٹی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دبئی رائیڈ میں شرکاء دو مختلف راستوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں — ایک 4 کلومیٹر کا فیملی روٹ جو ڈاؤن ٹاؤن دبئی کے اردگرد گھومتا ہے، اور دوسرا 12 کلومیٹر کا ایڈونچر روٹ جو شہر کے مشہور مقامات جیسے میوزیم آف دی فیوچر، دبئی واٹر کینال اور برج خلیفہ کے قریب سے گزرتا ہے۔

دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بھی 2 نومبر کو صبح 3:30 سے 10:30 بجے تک بعض شاہراہوں کی بندش کا اعلان کر دیا ہے۔

Dubai Ride 2025: Salik revises toll rates for November 2

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button