خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے محکمہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں کے درمیان بس روٹس تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔ جن میں 11 لائنیں عارضی طور پر بند کی گئی ہیں۔
تاہم، آر ٹی اے کی ویب سائٹ کے مطابق دبئی سے دیگر شہروں کے لیے بسوں کی 7 لائنیں مکمل طور پر وفعال ہیں اور رات 4 بجے سے رات 1 بجے تک کے اوقات کار پر مکمل عمل کر رہی ہیں۔
بس لائنیں درج ذیل ہیں:
لائین ای 16 السبخا بس اسٹیشن اور حتہ بس اسٹیشن کو ملاتی ہے۔ لائن ای 303 یونین سکوائر میٹرو اسٹیشن اور شارجہ میں الجبیل بس اسٹیشن کو ملاتی ہے۔ لائن ای 306 الغبائہ بس اسٹیشن کو شارجہ میں الجبیل بس اسٹیشن سے ملاتی ہے۔ لائن ای 307 ڈیرا سٹی سنٹر بس اسٹیشن کو شارجہ میں الجبیل بس اسٹیشن سے ملاتی ہے۔ جبکہ ای 307 اے لائن ابوحیل میٹرو اسٹیشن کو شارجہ میں الجبیل بس اسٹیشن سےملاتی ہے۔
لائن ای 400 یونین سکوائر میٹرو اسٹیشن دبئی کو عجمان بس اسٹیشن سے ملاتی ہے۔ جبکہ ای 411 اتصلات میٹرو اسٹیشن اور عجمان بس اسٹیشن کو ملاتی ہے۔
اور آر ٹی اے کے مطابق الغبائبہ میرین اسٹیشن سے شارجہ ایکویریم کے درمیان لائن بھی تاحکم ثانی معطل رہے گی۔
مزید برآں، آر ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ 10 مارچ سے متعدد بس روٹس کینسل اور ان میں تبدیلی کر دی جائے گی اور کچھ نئے روٹس متعارف کروائے جائیں گے۔
نئے روٹس درج ذیل ہوں گے:
روٹ نمبر 5: ابو ہیل میٹرو اسٹیشن سے یونیئن سکوائر بس اسٹیشن
روٹ نمبر 6: الغبائبہ بس اسٹیشن سے دبئی ہیلتھ کیئر سٹی
درج ذیل روٹس میں تبدیلی کی جائے گی:
- روٹ 28 کو نئے کھلنے والے اودھ میٹھا بس اسٹیشن پر منتقل کر دیا جائے گا
- روٹ 367 کو میردیف کے علاقے کے اندر طرف موڑ دیا گیا ہے۔
- روٹ سی 18 کو نئے کھلنے والے اودھ میٹھا بس اسٹیشن تک بڑھا دیا جائے گا۔
- روٹ ایف 03 کو میردیف کے علاقے کے اندر بڑھا دیا گیا تاکہ زیادہ علاقے کو کور کیا جا سکے
- روٹ ایف 10 کو میردیف کے علاقے کے اندر طرف موڑ دیا گیا ہے۔
- روٹ ایف 70 کو نئے کھلنے والے اودھ میٹھا بس اسٹیشن تک بڑھا دیا گیا ہے۔
- روٹ ایکس 23 رش کے اوقات میں الغبائبہ بس اسٹیشن تک جائے گا اور دیگر اوقات میں اود میٹھا بس اسٹیشن پر ختم ہوگا۔
Source: Gulf News







