
خلیج اردو
دبئی سمر سرپرائزز 2026 کے دوران خریداروں کے لیے پہلی بار صرف 500 درہم کی خریداری پر گھر جیتنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ دبئی ٹورازم کے دبئی فیسٹیولز اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ کے چیف ایگزیکٹو احمد الخاجہ نے اس خصوصی پروموشن کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ 22 مئی سے 30 اگست تک دبئی بھر کے شریک ریٹیل آؤٹ لیٹس پر 500 درہم یا اس سے زیادہ خریداری کرنے والے صارفین خودکار طور پر قرعہ اندازی میں شامل ہو جائیں گے۔
یہ مہم معروف ڈیولپر بن غاطی کے تعاون سے شروع کی گئی ہے، جس کے تحت 11 اسٹوڈیو اپارٹمنٹس اور ایک دو بیڈ روم اپارٹمنٹ انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔
خریدار 3,500 سے زائد شریک اسٹورز اور 1,000 سے زیادہ برانڈز پر خریداری کر سکتے ہیں۔ ہر 500 درہم کی اضافی خریداری قرعہ اندازی میں ایک نئی انٹری شمار ہوگی، جس سے جیتنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
دبئی ٹورازم کے مطابق جو افراد جلد خریداری کر کے قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے، ان کی انٹری زیادہ عرصے تک ڈرا میں موجود رہے گی، جس سے کامیابی کے امکانات مزید بڑھ سکتے ہیں۔
دبئی سمر سرپرائزز کے دوران گولڈ اینڈ جیولری ویک اینڈ، الیکٹرانکس ویک اینڈ، بیوٹی اینڈ ویلنیس ویک اینڈ، ہوم ویک اینڈ، فیشن سیل، موڈیش اسکالرشپ پروگرام اور 90 فیصد تک رعایتی سیل سمیت متعدد خصوصی پروموشنز بھی پیش کی جائیں گی۔
احمد الخاجہ کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام دبئی کو دنیا کے سب سے متحرک شہروں میں شامل رکھتے ہیں اور مختلف قومیتوں پر مشتمل آبادی کے لیے متنوع سرگرمیاں فراہم کرتے ہیں۔







