متحدہ عرب امارات

بیوی اور بیٹی سے 10 سال بعد ملاقات ، ایئرپورٹ پر غیر ملکی شخص کی خاندان سے ملنے کے رقت آمیز مناظر

خلیج اردو
دبئی : دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کافی جذباتی مناظر اس وقت دیکھنے کو ملے جب ایک اشیائی غیر ملکی باشندہ دس سال بعد اپنے خاندان سے ملا۔ غیر ملکی نے دبئی پولیس سے درخواست کی تھی کہ وہ اس ملاقات کا انتظام کریں۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی اور بیٹی ٹرمینل ٹو سے ہوکر سفر کررہی ہیں اور وہ ان سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔

اس شخص نے بتایا کہ وہ بیوی کے ساتھ کچھ ذاتی رنجشوں کی وجہ سے پچھلے دس سالوں سے نہیں ملے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دبئی پولیس اس حوالے سے کچھ نہ کچھ مدد ضرور کرے گی۔

ایئرپورٹ سیکورٹی کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل علی عتیق بن لحاج کا کہنا ہے کہ اس غیر ملکی کی درخواست کا ہم نے جواب دیا اور ہم نے تمام مناسب انتظامات کیے۔

پولیس کے مطابق دوبارہ سے ملاقات کیلئے انہوں نے بندوبست کیا۔ رہائشی نے اس پر شکریہ ادا کیا۔

پولیس نے اس شخص کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ دبئی پولیس کا مشکور تھا اور بتا رہا تھا کہ پولیس نے انہیں خوش ترین باپ بنایا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button