متحدہ عرب امارات

دبئی 10 سالوں میں اپنی معیشت کا حجم دوگنا کرے گا، شیخ محمد کی جانب سے نیا معاشی پلان جاری

خلیج اردو

د           دبئی: دبئی میں شروع کیے گئے ایک نئے ایجنڈے کا مقصد اگلے 10 سالوں میں امارات کی معیشت کا حجم دوگنا کرنا ہے۔ دبئی اکنامک ایجنڈا ڈی 233 2033 تک 32 ٹریلین کے مشترکہ معاشی اہداف کی وضاحت کرتا ہے۔

 

نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے اپنی 17ویں یوم الحاق کی سالگرہ کے موقع پر ایجنڈے کا اعلان کیا

 

شیخ محمد کا کہنا ہے کہ ڈی 33 وہ منصوبہ ہے جہاں 2033 میں ہم دوگنے ہو جائیں گے ہماری معیششت 200 ہو جائے گی۔

 

 

ٹویٹر پر شیخ محمد نے کہا کہ دبئی دنیا کے سب سے بڑے چار عالمی مالیاتی مراکز میں شامل ہو گا۔ ہمارا ہدف 10 سالوں میں 700 بلین درہم سے زیادہ ہونے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

 

ڈیجیٹل تبدیلی سے دبئی کی معیشت میں سالانہ 100 درہم بلین کا اضافہ ہوگا۔ دبئی میں ہمارے 300,000 سے زیادہ سرمایہ کار ہیں اور میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ دنیا کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں سے ایک بننے کے لیے ہمارے سفر میں شامل ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ دبئی کے اقتصادی ایجنڈے میں 100 تبدیلی کے منصوبے شامل ہیں جن کی تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button