خلیج اردو
دبئی: دبئی ٹرام کی سروس جمیرا بیچ ریزیڈنس (جے بی آر) 1 اور 2 اسٹیشنز کے درمیان ایک گھنٹے کی معطلی کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ معطلی کا سبب "رپورٹ شدہ حادثہ” تھا۔
روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے مسافروں کو رات 9:47 بجے سروس میں خلل کی اطلاع دی اور متاثرہ اسٹیشنز کے درمیان بس سروس فراہم کی گئی۔ باقی لائن پر ٹرام سروس معمول کے مطابق جاری رہی۔
رات 10:47 بجے RTA نے مسافروں کو آگاہ کیا کہ جے بی آر اسٹیشنز کے درمیان ٹرام سروس معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہے۔







