خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے محکمہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز (GDRFA) نے رہائشیوں کے لیے نیا نوٹفیکیشن جاری کر دیا۔
نئے نوٹیفکیشن میں رہائشیوں کو مطلع کیا گیا ہےکہ 14 فروری 2021 سے حکام صرف الیکٹرونک میڈیکل ٹیسٹ رزلٹ ہی قبول کریں گے۔
عام طور پر رہائشی ویزے کے اجراء کے لیے میڈٰیکل ٹیسٹ رزلٹ کی پرنٹ کی ہوئی کاپی جمع کرواتے ہیں۔ تاہم، اب 14 فروری سے GDRFA میڈیکل ٹیسٹ کی صرف الیکٹرونک کاپی ہی قبول کی جائے گی۔
جس کے لیے GDRFA متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ 14 فروری سے ایک الیکٹرونک لنک قائم کردے گ جس سے میڈیکل ٹیسٹ کی پرنٹ کاپی نکوالنے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔
یہ اقدام دبئی حکومت کے دبئی کو پیپر لیس اکنانومی بنانے کی ویژن کے مطابق ہے، جس کے مطابق 2021 کے بعد دبئی کے سرکاری محکمے کا کوئی ملازم یا صارف کو سرکاری محکمے کے ساتھ کسی کام کے لیے کاغذ پر پرنٹ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تمام کام الیکٹرونک سسٹم سے سرانجام دیے جائیں گے۔
سرکاری دفاتر میں کاغذ کے استعمال کو ختم کرنے سے دبئی حکومت کے سرکاری دفاتر میں سالانہ 1 ارب کاغذوں کا استعمال کم ہوگا۔
From February 14,2021 .. All medical test results will be received electronically only, in line with Dubai Paperless strategy and to activate the electronic link with the concerned authorities in the UAE pic.twitter.com/M6ZN6d7iZf
— GDRFA DUBAI إقامة دبي (@GDRFADUBAI) February 6, 2021
Source: Khaleej Times