خلیج اردو
دبئی: دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کو آج منگل 25 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 10 لاکھ نول پلس پوائنٹس جیتنے کا موقع ملے گا۔ یکم نومبر تک مہم کے دوران تمام پبلک ٹرانسپورٹ صارفین کے نول پلس پوائنٹس تین گنا کر دیے جائیں گے۔
نول پلس یک لائلٹی پروگرام ہے جہاں ممبران اپنے نول کارڈ سے کسی بھی چینل جیسے پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر خرچ کرنے پر پوائنٹس حاصل کرتے ہیں۔ ان کو بعد میں رعایتوں اور پیشکشوں کے لیے بھنایا جا سکتا ہے۔
آر ٹی اے جیتنے والوں کو اعزاز دے گا۔ پہلے فاتح کو 10 لاکھ نول پلس پوائنٹس ملیں گے جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو بالترتیب 500,000 اور 250,000 ملیں گے۔
اس سال اتھارٹی کا مقصد رہائشیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ بہتر جسمانی اور ذہنی صحت اور ڈرائیونگ کی پریشانیوں کے بجائے آرام دہ وقت سے لطف اندوز ہونے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا انتخاب کریں۔
پبلک ٹرانسپورٹ ڈے کا انعقاد دبئی فٹنس چیلنج کے ساتھ کیا جاتا ہے جو 29 اکتوبر سے شروع ہوتا ہے۔ اس اقدام میں رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 30 دن کے لیے فٹنس کے لیے 30 منٹ مختص کریں۔
آر ٹی اے نے رہائشیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ لائلٹی پروگرام کے لیے آن لائن اندراج کریں۔