-( خلیج اردو)
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم عزت ما ب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 2020 آرڈر نمبر (16) جاری کیا جس میں جج عبدالقادر موسٰی محمد عبد الرحمن کو سینئر کیسشن جج کی حیثیت سے ترقی دی گئی اور عدالت برائے کیسینشن کا سربراہ مقرر کردیا ۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 2020 کا آرڈر نمبر (18) بھی جاری کیا جس میں سینئر کاسٹیشن جج عمر عتیق الماری کو دبئی کورٹس کا ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر مقرر کردیا اور 2020 کے آرڈر نمبر (19) کاسٹیشن جج محمد مبارک عبید آل سبوسی کو پہلی دفعہ عدالت کا سربراہ مقرر کیا۔
دوبئی کے نائب حکمران اور دوبئی جوڈیشل کونسل کے چیئرمین شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم نے 2020 کی قرار داد نمبر (8) جاری کیا جس میں کیسشن کورٹ کے جج ڈاکٹر عبداللہ سیف عبداللہ ال شمسی کو فوجداری عدالت کا سربراہ مقرر کیا گیا۔
شیخ مکتوم نے 2020 کا قرار داد نمبر (9) بھی جاری کیا ، جس میں سینئر اپیل کورٹ کے جج ایوب علی حاتم اہلی کو سول عدالت کا سربراہ مقرر کیا ۔ 2020 کا قرار داد نمبر (10) جس میں سینئر اپیل کورٹ کے جج سالم محمد سالم الکعدی کو عدالت میں رئیل اسٹیٹ کورٹ کا سربراہ مقرر کیا گیا اور اپیل کورٹ کے جج خالد عبید حمید المنصوری کو عدالت میں کمرشل کورٹ کا سربراہ مقرر کرنے کے لئے 2020 کا قرار داد نمبر (11) جاری کیا گیا ۔
Source : Gulf News







