
خلیج اردو
دبئی: دبئی کی سپر لگژری رہائشی کمیونٹی امارات ہلز میں رواں سال کی تیسری بڑی ڈیل ریکارڈ کی گئی ہے، جس میں ایک ولا 2 کروڑ 60 لاکھ درہم میں فروخت ہوا۔ جی سی پی-ریڈین کے اعداد و شمار کے مطابق اس ڈیل کی فی اسکوائر فٹ قیمت 18,489 درہم رہی۔
اس سے قبل امارات ہلز میں ایک مینشن 4 کروڑ 25 لاکھ درہم میں فروخت ہوا تھا، جو کمیونٹی کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل قرار دی گئی، جبکہ ایک اور گھر برطانیہ کے اسٹیل ٹائیکون لکشمی متل نے 3 کروڑ 67 لاکھ درہم میں خریدا تھا۔
اپریل 2024 کے بعد سے امارات ہلز میں کئی سو ملین درہم کی ڈیلز سامنے آئی ہیں، جن میں رواں سال کے آغاز میں ہونے والی 4 کروڑ 25 لاکھ درہم کی فروخت نے دبئی کے لگژری اور سپر لگژری پراپرٹی سیکٹر کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
ادھر دبئی کے دیگر پراجیکٹس جیسے پام جبل علی، دبئی آئی لینڈز اور شیخ زاید روڈ پر نئے اسکائی اسکریپرز میں بھی بڑی ڈیلز دیکھنے کو ملی ہیں۔ مثال کے طور پر اکالا ٹاورز میں حال ہی میں ایک پینٹ ہاؤس 1 کروڑ 25 لاکھ درہم میں فروخت ہوا ہے۔







