
خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں اگست کے آخری عشرے کے دوران شدید گرمی اور بڑھتی ہوئی نمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سہیل ستارے کے طلوع کے ساتھ ہی یہ خطہ سال کے سب سے گرم اور دشوار مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔
اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے وضاحت کی کہ سہیل ستارہ اگست کے آخر میں طلوع ہوتا ہے اور اس دوران سخت گرمی اور نمی میں اضافہ ہوتا ہے جس سے تھکن اور کمزوری جیسی کیفیات پیدا ہوسکتی ہیں۔
یہ مرحلہ عرب روایات میں "امراض سہیل” کے نام سے جانا جاتا ہے اور توقع ہے کہ یہ 23 ستمبر تک جاری رہے گا، جب خزاں کا آغاز ہوگا اور دن اور رات کی لمبائی برابر ہو جائے گی۔ 24 ستمبر کے بعد موسم میں قدرے بہتری اور گرمی میں کمی متوقع ہے۔







